دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں گھر میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ہیں اور اب ان کا دوبارہ جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]