بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اس حوالے روس کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیے ماسکو طلب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں