ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں، وزیراعظم

مالا کنڈ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، لیکن اگر انسان صرف اپنے لیےجئے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا، ادھر تو پیسے کے لیے باپ اور اولاد دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی ، ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے، ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، تاہم دوست ممالک نے مدد کی اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو روپیہ گر جاتا اور مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوجاتا، ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا کیوں کہ ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں دینی تھیں، (ن) لیگ نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیا،اور ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتا ہے کہ قرض کا سود دیں، ہمیں قرضوں کی واپسی کے لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم مشکل حالات سے نکل چکے ہیں، ڈالر 160 سے 155 پر آگیا ہے، بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، لیکن سندھ حکومت بنڈل جزیرے پرسرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی، ہم زراعت میں نئی سوچ لےکرآرہے ہیں، اکیلا زراعت کا شعبہ ہمیں ترقی کی سمت لے جاسکتا ہے، ہم بھاری زرمبادلہ کھانے کے تیل درآمد کرنےپرخرچ کرتے ہیں، دریائے سندھ کےدائیں کنارے زیتون کے درخت لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں