بھارتی وزیر کے خواتین کی جینز سے متعلق متنازع بیان پر جیا بچن بھی برہم

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہننا سماجی تباہی کا باعث ہے اگر خواتین پھٹی ہوئی جینز پہنیں گی تو اس کا معاشرے پر اور بچوں پر کیا اثر پڑے گا یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔بھارتی وزیر کے اس بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور ان کے اس بیان کے خلاف متعدد آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے اس متنازع بیان کی وجہ سے بھارتی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے ’’لوگوں کی یہی ذہنیت خواتین کے خلاف جرائم کو بڑھاوا دیتی ہے۔‘‘ اس طرح کے بیانات دینا کسی وزیراعلیٰ کو زیب نہیں دیتا۔ اعلیٰ عہدوں پر تعینات لوگوں کو عوامی بیانات دینے سے پہلے سوچنا چاہئے۔ آپ آج کے دور میں ایسی باتیں کررہے ہیں۔ کیا آپ کپڑوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں کریں گے کہ کون مہذب ہے اور کون نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں