وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، انہوں نے سی ڈی اے اسپتال سے سائنو فارم (چینی) ویکسین لگوائی۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ سال کورونا بھی ہوچکا ہے، جب کہ آئسولیشن کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جب کہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں