آج کا دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روایتی پریڈ کو 2 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہوگی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]