مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس ریڈ زون قرار

مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کےلئے درخواست دی جس میں نیب دفتر کو ریڈ زون قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی۔وفاقی وزارت داخلہ نے نیب آفس لاہور کی سیکورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب آفس کے احاطے کی سیکورٹی رینجرز اور پولیس کے سپرد ہوگی۔ پنجاب حکومت نے بھی نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی نیب لاہور کی درخواست منظور کرلی۔علاوہ ازیں نیب لاہور میں مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے دوران گرفتاری کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے کوئی امکانات موجود نہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے نیب اور مریم نواز سے 7 اپریل 2021 کو جواب طلب کر رکھا ہے اور ہائی کورٹ میں کیس کا جواب جمع کروانے کیلئے مریم نواز کو طلب کیا گیا ہے۔ ان کیلئے چوہدری شوگر ملز کیس میں صرف سوالنامہ رکھا جائے گا۔ چوہدری شوگر ملز کیس کی پیشی مکمل ہونے پر جاتی عمرہ اراضی کیس میں سوال ہونگے۔ تفتیش کا ریکارڈ نیب حکام ہائی کورٹ کے روبرو پیش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں