پوری دنیا میں کرونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر خوف پیدا کردیاہے۔ پاکستان میں بھی کرونا نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچا دی ہے۔ پاکستانی عوام کوایس او پی کا خیال نہیں رکھتے جس سے کرونا کی وباء مزید پھیل رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی کرونا کا شکارہوچکے ہیں اللہ انکی صحت فرمائے۔پاکستانی وزارت کو ویکسین کی فراہمی میں تیزی لانی چاہئے اور اسکی فراہمی بالکل مفت ہونی چاہئے۔ صدر بائیڈن نے ویکسن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو ماہ میں سو ملین افراد کو ویکسی نیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بڑی فیتھ بیس آرگنائزیشنز کو اسکی فراہمی میں معاونت کے لئے پارٹنرشپ بنایا گیا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برانکس کمیونٹی کونسل گزشتہ چھ ہفتوں سے پاکستانی کمیونٹی کو برانکس میں ایک سو اور کوئنز میں پچاس ویکسین شاٹ کی فراھمی میں تعاون کر رہی ہے ۔ آئندہ ہفتہ سے برانکس میں ڈیڑھ سو ، بروکلین، کوئنز اور یانکرز میں ہر ہفتے پاکستانیوں کو50سے 75شاٹ ویکسین کی سہولت برانکس کمیونٹی فراہم کرے گی۔ ٹرائی اسٹیٹ کی پاکستانی کمیونٹی میں جس کو ویکسین شاٹ کی ضرورت ہو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ برانکس کمیونٹی کونسل گزشتہ ایک سال سے فوڈ کی فراہمی ، کرونا ٹیٹ ، اینٹی باڈی ٹیسٹ فلْو شاٹ اور اب کرونا ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ برانکس کمیونٹی کونسل کے وائلنٹیرز ہر بارو میں کمیونٹی کی سہولت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پوری دنیا میں کرونا وائرس کیوجہ سے دو ملین اموات ہو چکی ہیں۔اس وباء کا تیسرا فیز جاری ہے۔ابھی بھی انگلینڈ ، یورپ،ایشیا اور امریکہ میں روزانہ ہزاروں افراد اس وبائی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ جہاں اس وباء کے خلاف یورپ اور امریکہ میں لاکھوں افراد کو روزانہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ وہاں ویکسین کے مطلق Conspiracy تھیوریز دم توڑ رہی ہے۔دیسی علماء اور کمیوٹنی میں ویکسین شاٹ لگوانے کا رجحان بڑھا ہے۔ عرب،افریقین، بنگلہ دیشی علماء یورپ اور امریکہ میں اپنی کمیونیٹیز کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ہمارے علماء کرام کو بھی چاہئے کہ جمعہ کے اجتماعات میں ویکسین کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔ تاکہ ہماری کمیونٹی اس وباء سے بچنے کا انتظام کرئے اور ویکسین سے استفادہ حاصل کرئے۔ کرونا کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد میں ستر فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اگر لوگوں نے خفاظتی تدابیر ،ماسک، سوشل ڈسٹنس، ویکسین کا استعمال کیا تو اس سے اموات میں مزید کمی ہوگی۔ نیویارک اسٹیٹ کے گورنر کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ سے ویکسین کی سپلائی کا عمل تیز کر دیا گیاہے۔ نیویارک اسٹیٹ تین لاکھ ویکسین ویکلی فراہم کر رہی ہے۔ ہیلتھ کمشنر کے مطابق صرف نیویارک اسٹیٹ میں بیس ملین لوگوں کو ویکیسنیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ تین لاکھ ویکسین ویکلی فراہمی کی جارہی ہیں۔ فائزر اور میر ڈونا ، دونوں کی ڈسٹری بیوشن تیزی سے جاری ہے۔ فائزر کا رزلٹ بہتر ہے جسکی وجہ سے لوگوں کا رجحان فائزر کی طرف ہے۔ جانسن اینڈ جانس کا صرف ایک شاٹ ہی ہے جسکو عام لوگ ترجیع ہے لیک اسکی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔نرسنگ ہوم میں ویکسین کی موونگ تیزی سے جاری ہے۔ نیویارک اسٹیٹ کے تمام ہاسپیٹلز میں اسکا کام تیزی سے جاری ہے۔دو لاکھ ہیلتھ کئیر ورکرز میں سے تقریباً ستر فیصد نے ویکسین شاٹ لگوا لیا ہے۔ کی گائیڈ کے مطابق اسٹیٹ لوگوں کو آسانی سے ویکسین فراہمی کر رہی ہے۔نیویارک چونکہ گیٹ وے ہے۔اسلئے یہاں پر توجہ کی بہت ضرورت ہے۔نیویارک سٹی میں سال اوپر افراد کی لئے ویکسین کیلے ہر جگہ موجود ہے۔ڈاکٹرز، نرسیز، ہیلتھ کئیر لیڈرز۔ ہیلتھ کئیر ورکرز۔ MTA،گورنمنٹ ائمپلائز،ایجوکیٹرز۔ ٹیچرزسٹاف ،پولیس ڈیپارٹمنٹ، فائر ڈیپارٹمنٹ، کے تقریباً پچاس فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ فیتھ بیس آرگنائزیشنز اور کمیونٹی سینٹرز، موبائل یونٹس، فارمیسیز، اور تمام لوکل ہاسپیٹلز کو ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ کمیونٹی بیس آرگنائزیشنز اور فیتھ لیڈرز نے جس ٹرسٹ کو بلڈ کیاہے۔ وہ قابل ستائش ہے گورنر کومو نے کمئونیٹیز میں ٹرسٹ کو قائم کرنے کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ جو روزانہ کی بنیاد پر نیویارک اسٹیٹ میں سپلائی، ترسیل اور لوکیشنز کی رپورٹ ترتیب دیتی ہے۔اسکی مانیٹرنگ اور awareness کے لئے مختلف کمیونٹی بیس لیڈرز کو ایمبیسڈر کا درجہ دیا گیا تھا وہ احسن طریقہ سے کام کر رہے ھیں۔ ویکسین کی ترسیل میں آسانی پیدا کرکے لئے مزید CVS, Right Aid, Shop Rite، لوکل فارمیسیز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔سکولز، میڈیکل فسیلئٹیز، اور لوکل فیتھ بیس آرگنائزیشنز کو ایکٹو ھو چکی ھیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صدر جوبائیڈن نے دو ٹریلین ڈالر کا ریلیف دیا ہے۔ جس میں لوگوں کو فنانشل مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔صدر کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈز کو سپلائز تیز کرنے کیلئے متحرک کیا جائے گا جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ویکیسن سپیڈ آپ کرنے کے لئے نیشنل پلان ترتیب دیا ہے۔ نیشنل گارڈز کو ویکسین کی موبلائزیشن اور سکیورٹی پلان زبردست انداز میں کام کر رھا ہے تاکہ ہلاکتوں پر قابو پایا جاسکے۔امریکہ میں ساڑہے پانچ سے زیادہ لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ ملینز لوگوں نے COVID-19 لاکھوں اپنی جاب سے ہاتھ دو بیٹہے۔ چار لاکھ بزنس بند ہوگئے۔ٹریلین آف ڈالرز کا مالی خسارا ہوچکاہے۔ 18 ملین امریکن un employment انشورنس پر ریلائے کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ کرائسس پر امریکنز کو facilitate کرینگے۔اکنامک ڈیمیج کو رکورکرینگے۔ میڈ ان امریکہ پراڈکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔تاکہ بزنس انڈسڑی کو اْوپر اٹھایا جاسکے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ باعزت لوگ فوڈ کی لائنوں میں کھڑے دیکھا ،جو امریکن کے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔اس پر ہم ریکوری پلان بنا دیا ہے۔فناس، جابز، ہیلتھ، انشورنس ، فوڈ پر ریسکیو پلان پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی ترسیل پر انتہائی تیزی سے کام ہورہاہے۔100 ملین امریکن ساٹھ دنوں میں ویکسین شاٹ حاصل کرینگے۔ پہلے سو دنوں میں سمال بزنس اور فنانشل سٹریس کو دور کرینگے۔ تیس ملین لوگ فوڈ اور سنگین فناشل کرائسس میں ھیں۔بارہ ملین بچے فوڈ سے محروم ہیں۔ تینتالیس ملین بچے سفر کر رہے ہیں چودہ ملین لوگ کرائے نہیں دے پارہے۔ کئی مِلین لوگوں کو فور کلوزر کا سامنا ہے۔ اس پر لوگوں کو ریلیف دینگے۔ اس وباء کو مذاق نہ سمجھیں۔ اس وباء سے بچنے کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں۔ تاکہ اپنی فیملی اور دوسرے لوگوں کو مخفوظ رکھا جاسکے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]