اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی۔ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر رہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔یوسف گیلانی نے 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی جن میں پیپلزپارٹی کے 21 ، اے این پی کے 2، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے 2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران شامل تھے۔یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے عہدے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]