عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں ایک تصویر میں دکھائی گئی ہے جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی سربراہان کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جوبائیڈن کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے ایک سال میں ملک کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]