وزیراعظم کورونا سے صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم صحت مند ہیں، ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں، عمران خان ڈاکٹرزکی ہدایات اوربین الاقوامی گائیڈلائنزکےتحت کام کررہےہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری کام شروع کردیاہے، انہیں مزید کوروناٹیسٹ کرانےکی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 20 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں