ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے تمام سپراسٹار بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم گینگ آف واسے پور، بجرنگی بھائی جان اور رئیس سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار حقیقی اداکاری کے بجائے بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں شوق رکھنے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے سے یہ کہوں گا کہ اگر آپ لوگوں کو اداکاری کرنی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر چھپے حقیقی اداکار کو سامنے لائیں، بجائے اس کے کہ آپ کسی اور سے متاثر ہو کر اس کی طرح اداکاری کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپراسٹار جعلی اداکاری کرتے ہیں تو ان کی پیروی نہ کریں، نئے اداکار خود سے کچھ منفرد کرکے دکھائیں کیوں کہ لوگ آپ کی اداکاری دیکھنا چاہتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی سپراسٹار کی طرح ہی اداکاری کریں گے تو پھر لوگ آپ کو کیوں دیکھیں گے لیکن اگر آپ اداکاری کے فن کو قدرتی صلاحیتوں کے ساتھ دکھائیں گے تو لوگوں کی تمام تر توجہ آپ پر ہی ہوگی اور ایسے اداکاروں کو لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]