نیویارک ( آواز رپورٹ)کونسل مین خائم ڈیوئچ نےجعلی دعوں اور معلومات کے ذریعے ہزاروں ڈالرز ٹیکس فراڈ کا اعتراف کرلیا ہے.تفصیلات کے مطابق خائم ڈیوئچ نے اپنی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ٹیکس ریٹرنز میں غلط بیانی اور معلومات فراہم کرکے اپنی آمدنی چھپائی اور اسطرح ہزاروں ڈالرز ٹیکس فراڈ کیا.سدرن ڈسٹرکٹ نیویارک کے فیڈرل اٹارنی کے مطابق کونسل مین نے 2015 کے لئے فائل کردہ اپنے ذاتی ٹیکس ریٹرن میں آمدنی کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کیں اور ہزاروں ڈالرز کے ٹیکس بچائے.پروسیکیوٹرز کے مطابق 2013 سے 2015 تک خائم ڈیوئچ نے 82 ہزار ڈالرز سے زائد کے ٹیکس چوری کئے.خائم ڈیوئچ کا تعلق ڈیموکریٹ سے ہے وہ 2014 سے کونسل مین چلے آرہے ہیں اور بروکلین کے علاقوں برائیٹن بیچ، شیپ شیڈ بے اور مڈ ووڈ کی نمائندگی کرتے ہیں. وہ سٹی کونسل کے جیوش کاکس کے چئیرپرسن بھی ہیں.کونسل مین ڈیوئچ پاکستانی کمیونٹی میں بھی کافی مقبول ہیں اور بروکلین میں کمیونٹی کے متعدد پروگراموں میں شرکت کرچکے ہیں.یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اعتراف جرم کے بعد 52 سالہ کونسل ممبر فوری طور پر اپنے سیٹ چھوڑیں گے یا نہیں.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]