ریاض (رپورٹ:ملک عاصم اعوان )سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) بلال اکبر اپنا عہدہ سنبھالنے کے لئے اسپیشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانہ کے اعلی افسران نے استقبال کیا جبکہ مذکورہ فلائٹ سے ہی سابق سفیر راجہ علی اعجاز 2 سال تک اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد وطن عزیز واپس روانہ ہوگئے واضح رہے کہ سفراء کے تقرر کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی مضبوط تعلقات معاشی فوجی اور سرمایہ کاری کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینا ہے جنرل بلال اکبر اپنے سفارتی اسناد عنقریب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کریں گے سفیر پاکستان اپنے عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے انتہائی پر عزم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حالیہ تعینات سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]