کورونا ویکسین کی تیاری مئی میں شروع ہوجائے گی، قومی ادارہ برائے صحت

اسلام آباد: قومی ادارہ برائے صحت کے حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے پاکستان میں کورونا ویکسین تیار کرنے کاآغاز ہوجائے گا۔اس بارے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے اورکین سائنو ویکسین کا خام مال بھی مئی کے آغاز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین کی معاونت سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والی کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین مئی کے آخر تک استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔پاکستان اس کورونا ویکسین کو چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا، جس کے لیے خام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔ جب کہ کین سائنو بائیو کے ماہرین کی جانب سے قومی ادارہ برائے صحت کے ماہرین کوویکسین بنانے کی تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں