نیویارک میں لٹل پاکستان کے نام سے مشہور علاقے کی مکی مسجد کے پیش امام قاری عبدالرشید چل بسے

نیویارک ( آواز رپورٹ) مکی مسجد بروکلین کے پیش امام قاری عبدالرشید اتوار کی صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے.انکی عمر 64 سال تھی وہ گزشتہ 24-25سال سے مکی مسجد میں دینی خدمات انجام دے رہے تھے اور علاقےمیں کافی مقبول اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے.بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے قاری عبدالرشید کی موت نے لٹل پاکستان کی پاکستانی کمیونٹی کو سوگوار کردیا ہے اور دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے.قاری رشید نے حسب معمول ھفتے کی رات نماز تراویح پڑھائی اور مسجد کے قریب واقع اپنے اپارٹمنٹ چلے گئے. علی الصبح تین بجے دل کا دورہ پڑا انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.اور خالق حقیقی سے جاملے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں