کورونا وائرس کا خطرہ پہلےکی نسبت زیادہ بڑھ گیا، اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ پہلےکی نسبت زیادہ بڑھ گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اندازہ ہے 16 مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا، لیکن کورونا وائرس کا خطرہ پہلےکی نسبت زیادہ بڑھ گیا، خطے میں کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے باعث یہ فیصلہ ناگریز تھا، عوام کو کورونا کی پہلی لہر کی طرح احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔سربراہ این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، نیپال میں یومیہ کورونا کیسزکی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، پاکستان سے آدھی آبادی رکھنے والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچ گئی ہیں، بھارت کی صورتحال سے پوری دنیا واقف ہے، وہاں وبا سے پیدا شدہ صورتحال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بھارتی اسپتال بھر گئے اور کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی ہے، موجودہ صورتحال میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں