کورونا، ملائیشیا نے پاکستان پر سفری پابندی لگا دی

لاہور / کوالالمپور: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ملائشیا نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کورونا پھیلائو کے پیش نظر پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں کے ملائیشیا داخلے پر پابندی ہو گی۔دوسری جانب پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ۔پہلی پرواز پی کے 189گزشتہ روز لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، پی آئی اے بحرین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔ جمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کیلیے پروازیں روانہ ہو گی۔ایئر مارشل ارشد ملک سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پر پروازیں بحال کرنا پی آئی اے بحالی پلان کا اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں