یوٹیوب پر سب سے زیادہ بولے جانے والے ابتدائی جملے

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: یوٹیوب نے ایک دلچسپ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر ویڈیوز اور شارٹ کلپس بناتے وقت میزبان پس منظر یا پیش منظر دونوں میں ہی کچھ خاص ابتدائی کلمات یا خوش آمدید وغیرہ کے لفظ ادا کرتا ہے۔ یوٹیوب نے اس ضمن میں سب سے زیادہ بولے جانے والے الفاظ کا ایک چارٹ بنایا ہے۔یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ابتدائی کلمات یا خوش آمدید کے الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں۔ یوٹیوبر ایسے جملے بہت سوچ سمجھ کر بولتے ہیں جو بعد میں ان کی پہچان اور برانڈ بن جاتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ایک ابتدائی جملہ ایسا ہے جو سب سے زیادہ بولا جاتا ہے اور وہ ہے Hey Guys ہے۔یوٹیوب کی تازہ ترین رپوٹس میں دس لاکھ ویڈیو کلپس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ تمام کلپس بہت مشہور یوٹیوبر کے ہیں اور ان میں بولے جانے والے ابتدائی جملوں کی استعمال کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ ان میں 36 فیصد ویڈیوز میں ہے گائز کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔دوسرے نمبر پر واٹس ایپ کے الفاظ کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ صحت و فٹنس کے چینل میں واٹس ایپ کے الفاظ زیادہ دیکھے گئے ہیں جبکہ سفر و تفریح کے چینلز ’گڈ مارننگ‘ کے الفاظ پر زور دیتے نظر آئے۔ شاید وہ گڈ مارننگ سے زندگی کی شروعات اور ممکنات کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں