عید الفطر کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں شروع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں ۔ جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كکے رکن مولاناحسين احمد مدنی کے مطابق ہماری کميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ کرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان کی شرعی پرکھ كکے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ اگر مرکزی يا زونل رويت ہلال کميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]