شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزاسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پانچ گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلا س کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان بھر سے 21 مرکزی 6 زونل شہادتیں موصول ہوئیں۔ جس کی بنیاد پر عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ گلے ملنے اور مصافحہ سے بھی گریز کریں، عید الفطر کے اجتماعات میں ایس او پیز کو فالو کریں۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہم فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر گولیاں چلانےکی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کومقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا نوٹس لیا جانا چاہیے، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔اس سےقبل محکمئہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، محکمئہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]