امریکن کونسل آف مینارٹی وومین (ACMW)کے زیر اہتمام 13 ویں سالانہ چاند رات کے سلسلہ میں دعائیہ چاند رات کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ کووڈ 19 کی وجہ سے چاند رات بازار کو دعائیہ چاند رات میں تبدیل کر دیا گیا تھا، کونسل کی روح رواں بازہ روحی کی سربراہی میں منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں۔ جبکہ ممتاز عالم دین پیر تصور گیلانی کلیدی مقرر تھے۔ بشری فرحان نے تلاوت سے آغاز کیا، ام کلثوم نے نعت مقبول شریف پڑھی۔ بازہ روحی نے صدارتی خطبہ دیا، اکنا ریلیف اور دنیا کے معوذ صدیقی نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں اکنا ریلیف فوڈ پینٹری کے انچارج معمر الانور نے دعا کرائی۔ بازہ روحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کووڈ کی وجہ سے ہمیں روایتی چاند رات کو دعائیہ تقریب میں منعقد کرنا پڑا ہم کووڈ میں مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں. انہوں نے کہا قبلہ اوّل پر صیہونی فوجیوں کی چڑھائی اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل عام پر ہم سب سراپا احتجاج ہیں.اور اس وجہ سے ACMW کی ٹیم نے سیاہ لباس و ڈریس زیب تن کئے ہیں.انہوں نے کہا ہمیشہ کی طرح اس پروگرام کے انعقاد میں بھی انکی ٹیم نے بھرپور ساتھ دیا انکے بغیر وہ کوئی پروگرام نہیں کرسکتی ہیں اسلئے تمام کریڈٹ وہ اپنی ٹیم کو دیتی ہیں.بازہ روحی نے عائشہ علی کا شکریہ ادا کیا جو انکے پروگراموں میں لازمی شرکت کرتی ہیں.بازہ روحی نے پیر سید تصور حسین گیلانی،معوذ صدیقی اور معمر الانور کا بھی شکریہ ادا کیا. انہوں نے معوذ صدیقی کو بہترین انسان قرار دیا.قونصل جنرل عائشہ علی بازہ روحی اور انکی ٹیم کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]