اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے، کیوں کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی، پیر یا منگل کو سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں 14 ملزمان پہلے سے ہی ای سی ایل پر ہیں، شہبازشریف خاندان کے 5 افراد اس کیس میں مفرور ہیں، جب کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہوں نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]