نیویارک (رپورٹ ایم آر فرخ)نیویارک سٹی کے مزید 11 پبلک سکولوں کو حلال کھانوں کی فراہمی کے پائیلٹ پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے.سکول چانسلر میشاپورٹر(Meisha Porter)نے اپ ٹاؤن مین ہٹن کے ایک سکول میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران محکمہ تعلیم ( Department Of Education) کے حلال پائیلٹ پروگرام میں توسیع کا اعلان کیا
جس کے بعد اس پروگرام میں شامل سکولوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے.سپینش ھارلم،ھارلم،جمیکا، جیکسن ھائیٹس اورساؤنڈ ویو کے علاقوں میں واقع سکولوں کو مذکورہ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جو سٹوڈنٹس اور عوام کو حلال کھانے فراہم کرتے ہیں. حلال کھانے اسلامک لیڈرشپ کونسل کی مجلس شوری سے وابستہ امام صاحبان کی توثیق پائلٹ پروگرام میں شامل کئے جاتے ہیں.پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکولز چانسلر میشاپورٹر نے کہا کہ اہالیان نیویارک نے حال ہی میں ماہ رمضان کا مقدس مہینہ بڑے تزک و احتشام سے مکمل کیا ہےاور مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم پبلک سکولوں کے مذید کچنوں میں حلال کھانے مہیا کریں گے.انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں اور سٹاف محنت اور جانفشانی کے ساتھ حفظان صحت کے زریں اصولوں کے مطابق غذائیت اور لذت سے بھرپور حلال کھانوں کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں.سٹوڈنٹس کے ثقافتی اور مذہبی رجحانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے.
مجھے اس بات پر فخر ہے کہ سکولوں میں حلال کھانوں کی بڑھتی ضرورت کے مطابق ہم اس اہم پروگرام میں توسیع کررہے ہیں.پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک لیڈرشپ کونسل کی مجلس شوری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالخالق نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر نیویارک کے پبلک سکولوں کے طالبعلموں کو یکساں سہولتیں فراہم کررہے ہیں مسلم سٹوڈینٹس بھی اپنے عقیدے کے مطابق صحتمند غذا سے لطف اندوز ہونگے.انہوں نے کہا کہ مسلم سٹوڈینٹس اور والدین کے لئے یہ عید کا بہترین تحفہ ہے.عبدالخالق نے مذید کہا کہ تمام طالبعلموں کی مذہبی شناخت کا احترام کیا جانا چاہیے.ہمیں خوشی ہے کہ محکمہ تعلیم نےاس پائیلٹ پروگرام میں توسیع کردی ہے.ہم مل جل کر کام کرینگے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام سٹوڈینٹس سٹوڈنٹس کو انکے مذہبی رجحان کے مطابق صحتمند لنچ دستیاب ہو.