لاہور پولیس نے مبینہ طور پر غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے ماچس، کپڑے اور مختلف اخبارات برآمد ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ نشترکالونی کی پولیس ٹیم کی گشت کررہی تھی کہ انہیں مشکوک حالت میں ایک شخص ملا، جسے حراست میں لے کر تھانے لے جایا گیا تو ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار شخص بھارتی شہری ہے، جب تلاشی لی گئی تو کے قبضے سے ماچس، چند کپڑے اور 3 انڈین اخبارات برآمد ہوئے، جب کہ زبان سے توتلا ہے۔بھارتی شہری اپنا نام ندیم ولد جن مند بتاتا ہے، اور اس نے بیان میں بتایا کہ میں بھارت کا رہائشی ہوں اور گھروالوں سے جھگڑا ہوا تو گھر سے نکل گیا اور غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان داخل ہوگیا، جب کہ احمد پور شرقیہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کی گرفتاری کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو بتادیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]