پاکستان اور افغانستان کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے.ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں افغانی آل راؤنڈر محمد نبی نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی خواہش کا اظہار کیا جواب میں انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی حکام سے مقابلوں کے انعقاد کیلیے کہوں گا۔یاد رہے کہ رواں سال کے مصروف شیڈول میں پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بعد ستمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا ہے، اکتوبر، نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دستیاب ونڈو میں پاکستان اور افغانستان کے مابین3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز یو اے ای میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے، دونوں ٹیموں کو وائٹ بال مقابلوں سے میگا ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع بھی مل جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]