اسلام آباد: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آئی آر نے لاہور میں بسکٹ کمپنی کے خلاف چار ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری پکڑلی۔ ٹیم نے ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق 38 اور 40 کے تحت مصدقہ اطلاع ملنے پر لاہور میں واقع انوویٹیو بسکٹ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کرنے پر ایکشن لے لیا۔اسیسمنٹ آرڈر کے تحت رجسٹرڈ شخص کے خلاف 4.27 ارب روپے کا سیلز ٹیکس مع ڈیفالٹ سرچارج اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور انوویٹیو بسکٹ کے ڈائریکٹر شیخ منیر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل لاہور کی طرف سے کیس کے بہترین دفاع پر دو مرتبہ اسپیشل جج نے ملزم کی ضمانت رد کردی تاہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 300 ملین روپے اور 100 ملین روپے کا چیک جمع کروانے پر ملزم کو ضمانت پر رہائی دے دی تاہم ملزم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]