اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، جھوٹ بول کر ترقی کے اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں۔شہباز شریف کے عشائیہ میں عدم شرکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رول اپوزیشن لیڈر کا رول ہے وہ اس کو نبھا رہے ہیں، پارلیمنٹیرینز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرین نہیں، میرا ہر جگہ موجود ہونا بھی ضروری نہیں، شہباز شریف کے بارے میں ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔مریم نواز نے پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی واپسی پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا جو موقف ہے میرا بھی وہی موقف ہے، اس معاملے پر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے، اپوزیشن کا کوئی نیا اتحاد نہیں، پی ڈی ایم موجود ہے، پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا، پی ڈی ایم کی میٹنگ آج کل میں ہونیوالی ہے، پیپلز پارٹی نے جو شوکاز پھاڑ کر ردی میں پھینکا تھا وہ اس کا جواب دیں، پھر پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ ہو گا۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمیں کوئی نمبر نہیں چاہیے ہمارے پاس زیادہ ہیں ، یہ چار سال سے منصوبے بنارہے ہیں بدنیتی کا سارا کام ان کے سر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف صاحب کے اور شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کے بعد میرے سارے مقدمات ختم ہونے چاہئیں، ثابت ہوچکا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]