ریکوڈک کیس میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

اسلام آباد: ریکوڈک کیس میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا، عدالت نے پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال کردیے جس پر روز ویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس واپس پاکستان کو مل گئے۔برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھان کمپنی کی جانب سے پرانے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست خارج کر دی اور کیس میں پی آئی اے کے خلاف پہلے سے دئیے گئے تمام احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے پی آئی اے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم منسوخ کردیا۔عدالت نے ٹیتھان کاپر کمپنی کو پاکستان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر ہونے والے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا تاہم ٹیتھان کمپنی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر سکے گی۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر دئیے تھے تاہم اب ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف پہلے سے دئیے گئے تمام احکامات کو عدالت نے منسوخ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد روزویلٹ ہوٹل، نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس بھی واپس پاکستان کو مل گئے ہیں اور اب مقدمے کے اخراجات بھی ٹی سی سی کو برداشت کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی سی (ٹیتھیان کاپر کمپنی ) کو فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت دی گئی جو کہ عام بات ہے تاہم فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں