کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران صوبے میں ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی علی نواز بھی شریک تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کلیئر کروایا، کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے۔کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلوں اور شہید اہلکاروں کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے، جنگل میں جرائم پیشہ افراد دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں۔ 23 مئی کو پولیس نے آٹھ مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، ڈاکوؤں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم مل کر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی، رینجرز حاضر ہے ، جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]