کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہ ہی سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی گورنر راج آرہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے تاہم سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہےاستعمال کرے۔اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور صوبے کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]