وزارت صحت نے پاکستان میں بھارتی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنوبی افریقی ویرئینٹ کے7 کیسز اور ایک بھارتی ویرئینٹ کے ایک کیس پایا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق ان کیسز کی تصدیق مئی کے پہلے تین ہفتوں کے دوران این آئی ایچ اکٹھے کئے گے کورونا کیس کے نمونوں میں ہوئی، ان کیسز کی اسلام آباد میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے، کنٹکٹ ٹریسنگ قوائد و ضوابط کے تحت کی جارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کورونا ٹیسٹ کی تعداد 13,057,95 ہوگئی ہے اور ملک بھر میں 2 ہزار 482 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 913,784 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]