لندن( آواز رپورٹ)انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے مختلف فارمیٹس ہے ٹورنامنٹ میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے جن میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹاپ 10 ٹیموں کے بجائے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2024 سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی. ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد ہوا کرےگی اس سلسلے میں اولین ایڈیشن کا فائنل رواں ماہ 18 جون کو ساؤتھیمپٹن میں نیوزیلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا.ایک اور بڑی تبدیلی 2027 میں چیمپینز ٹرافی کی واپسی ہوگی. واضح رہے کہ اب تک آخری چیمپئنز ٹرافی جو 2017 میں کھیلی گئی تھی اسکے بارے میں ICC کا کہنا تھا کہ اس طرز کا آخری ٹورنامنٹ ہے. تاہم 8 سال کے بعد 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دوبارہ سے کرکٹ کیلنڈر کا حصہ بن جائے گی.اور ورلڈ کپ کی طرح ہر چار سال بعد اس کا انعقاد ہوا کرے گا.چیمپئنز ٹرافی ٹاپ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلی جاتی ہے.انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ کےدوران2023سے 2031 کے درمیان کرکٹ کیلنڈر کو حتمی شکل دی گئی.2027 سے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا. پہلے مرحلہ میں سات سات ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی جسکے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کھیلے جائیں گے.2024 سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیا کریں گی ٹیموں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کی جائے گا ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں سپر 8 کے لئے کوالیفائی کرینگی.چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ ویسا ہی رہے گا جسطرح منعقد ہوتا رہا ہے ٹاپ 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے دونوں گروپوں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گی.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]