لاہور: سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان قومی ٹیم میں اپنی شمولیت کی خبر سن کر حیران رہ گئے۔نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے کہا ہے کہ میں ناشتہ کر رہا تھا، قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں معلوم ہوا تو حیران رہ گیا، یقین ہی نہیں آرہا تھا، والد معین خان سے ملا تو بڑا ہی جذباتی منظر تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے محنت کر رہا تھا مگر توقع نہیں تھی کہ اتنی جلدی قومی ٹیم میں انتخاب ہو جائے گا۔ میری اس کامیابی میں کوچ اعظم خان کا بہت ہاتھ ہے۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بڑی سپورٹ کی، سرفراز احمد نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایک موزوں نمبر پر بیٹنگ کا موقع دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی بدولت پرفارمنس ہوئی۔ اعظم خان نے کہا کہ میرے سب سے بڑے ناقد والد معین خان ہیں، بہن بھائی بھی حوصلہ افزائی کے ساتھ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جب کہ والدہ نے میرے لئے بڑی دعائیں کی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]