ابو ظہبی: پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 4 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور مارٹن گپٹل 16 گیندوں پر صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ زردان بھی 11 ہی رنز بناسکے۔بابراعظم نے چیڈوک والٹن کے ساتھ ملکر 77 رنز کی اہم شراکت قائم کی، والٹن ایک اوور پہلے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کنگز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے تاہم عمران خان آخری اوور میں 3 وکٹیں لے اڑے۔بابراعظم آخر تک وکٹ پر موجود رہے، وہ 63 گیندوں پر 85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملطان سلطانز کی جانب رحمان اللہ اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]