حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے، شہبازشریف

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں