ٹی ٹوئنٹی ورلڈ باضابطہ طور سے انڈیا سے متحدہ عرب امارات منتقل، 17 اکتوبر سے آغاز ہوگا

دوبئی( آواز رپورٹ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ باضابطہ طور سے انڈیا سے متحدہ عرب امارات( UAE) منتقل کردیا گیا ہے. ورلڈ کپ 17اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ 14نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا.ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پی ایس ایل کے اختتام کے فورا بعد شروع ہوگا. بھارت میں کووڈ 19 کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا 19 ستمبر سے یواےای میں آغاز ہوگا.جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی انڈیا میں منعقد ہونا تھا مگر کووڈ کی وجہ سے اب حتمی طور پر UAE میں اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے.گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا میں کھیلا جانا تھا

جسے 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے.اگرچہ انڈین کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو ورلڈکپ کی یو اے ای منتقلی کی اطلاع نہیں تاہم اس نے ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کرلی ہے پہلے مرحلہ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے جو یو اے ای اور اومان میں کھیلے جائیں گے.ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے دونوں گروپوں سے دو دو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی جہاں ٹاپ 8 ٹیموں کے ساتھ چھے چھے کے گروپ میں مرکزی راؤنڈ کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ فائنل 15نومبر کو کھیلا جائے گا.آٹھ ٹیمیں سری لنکا، بنگلہ دیش،آئرلینڈ، ھالینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان، پاپوانیوگنی اور نمیبیا پر مشتمل ہیں.سپر 12 کے میچز دوبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں