اتر پردیش: بھارت میں دلہن رخصتی کی پہلی ہی رات دلہا کو طمانچہ مار کر اپنے گھر واپس آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع جون پور میں شادی کے گھر میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے اپنے شوہر کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔دلہن نے کپڑے تبدیل کیے اور اپنا سامان لے کر والدین کے گھر واپس لوٹ آئی۔ والدین جو بیٹی کو الوداع کہنے کے بعد چین کی نیند سو گئے تھے اس صورت حال سے پریشان ہوگئے۔اِدھر دلہا کے اہل خانہ دلہن کے گھر پہنچ گئے اور سمدھیوں سے معاملات کو حل کرنے کی درخواست کرتے رہے تاہم دلہن نے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا جس پر دلہا والے تھانے پہنچ گئے۔پولیس نے بھی دلہن کو راضی کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے بتایا کہ دلہا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے اور تاحال یہ افیئر جاری ہے اس لیے وہ کسی ایسے لڑکے کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی جو شادی کسی اور سے کرے اور پسند کسی اور کو کرتا ہو۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]