وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر فلور ملز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی: وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دھانی پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی شام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری یوسف نے ایکسریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی 0.25 فیصد کی شرح برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی سینٹرل وزونل کمیٹیوں نے متفقہ طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری یوسف کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ آٹھ ہزار ٹن آٹے کی ترسیل ہوتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ایک سو کلوگرام کے 80 ہزار بوریاں ترسیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں