اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں فضائی غوطہ خوروں کو لے جانے والا طیارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اسکائی ڈائیورز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے اوبیرو سے طیارے ’’ڈی ایچ سی-2 ٹربو بیئور‘‘ کے پائلٹ نے فضا میں کرتب دکھانے والے 8 اسکائی ڈائیورز کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم فوراً ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔آتشزدگی کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے تک طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ طیارے کے ملبے سے پائلٹ اور 8 اسکائی ڈائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک ،تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔واضح رہے کہ سویڈن میں اسی قسم کے حادثے میں 2019 میں بھی 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 8 اسکائی ڈائیورز شامل تھے اور حادثے کی وجہ طیارے میں مقررہ حد سے زیادہ وزنی سامان رکھنا تھی۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا