لیپہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، ووٹ چور یہاں پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 3 سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کے لئے دھاندلی کرنا پڑتی ہے، عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے، انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ،عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان کو کشمیر میں آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہوا ہے ، نالائق چور عمران خان کی وجہ سے پوری عوام پریشان ہے، عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا، کشمیریوں کا کوئی حق چھین لےاور میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا وہ کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہیں؟۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہیں، نواز شریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے، کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ، نواز شریف کاجرم صرف ایک ہےکہ عوام نےان کو چھوڑنے سے انکارکردیا، ملک کوترقی کی راہ پرچلانا ہے تو نواز شریف کے موقف کو اپنانا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]