سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافے کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتربھی بند کردیں گے، 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کو تنخواہ نہیں دیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سڑک پرآنے والوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا۔اس سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں