لندن: ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز کو برطانیہ میں ایک باغ میں لینڈنگ کرنا پڑگئی تاہم اس کے بدلے میں انہوں نے اس باغ کی مالکن کے بچوں کو اپنے ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر فضائی سیر کرادی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز برطانیہ میں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں انہیں برطانیہ کی کاؤنٹی وارک شائر کے قصبے بیگٹن جانا تھا تاہم ہوائی ادا بند ہونے کے باعث اان کے ہیلی کاپٹر کو ایک باغ میں لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ٹام کروز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرانے میں معاونت کرنے والوں نے لینڈنگ سے پہلے باغ کی مالکن کو بتایا کہ ایک اہم شخصیت ان کے باغ میں اترے گی۔ باغ کی مالکن ایلیسن ویب اپنے بچوں کو ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرتے دکھانے کے لیے وہاں لے آئی۔ایلیسن ویب نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا ہیلی کاپٹر میں سوار اہم شخص ٹام کروز ہوں گے، وہ کسی قسم کی جھجھک کا مظاہرہ کئے بغیر ہمارے پاس آئے اور گپ شپ کرنے لگے ، انہوں نے لینڈنگ کے لئے ہمارا شکریہ ادا کیا اور پیش کش کی کہ اگر بچے چاہیں تو وہ ہیلی کاپٹر کی سیر کرسکتے ہیں۔برطانوی خاتون کا کہنا تھا کہ پائلٹ بچوں کو سیر کروانے لے گئے جبکہ ٹام کروز نے ایک میٹنگ میں شرکت کی۔انہیں یہ سب بالکل غیر حقیقی لگ رہا تھا اور وہ اب بھی یقین نہیں کرسکتی کہ ایسا ہوا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]