اکشے کمار کی والدہ کی طبعیت ناساز، آئی سی یو منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔بھارت کے نامور اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم ’ سنڈریلا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم آج وہ لندن سے اپنی فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا جس پر ان کے بیٹے اکشے کمار بھی ماں کو دیکھنے کے لیے فوراً ممبئی کے اسپتال پہنچے۔اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی تاہم گزشتہ روز انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا جب کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے آئے۔دوسری جانب فلم ’سنڈریلا‘ کے ہدایت کار نے اکشے کمار کی غیر موجودگی میں فلم کی شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ وہ تمام سین مکمل کرلیتے ہیں جن میں ہمیں اکشے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں