کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرز کی گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ادھر کابل ميں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]