نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی

راولپنڈی: پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے وطن واپس جانے کےلیے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں بٹھایا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیم کی واپسی کی موومنٹ کے دوران انتظامات اسپیشل برانچ اور حساس سیکورٹی اداروں نے سنبھال لیے ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کے مینیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹرڈ فلائٹ پانچ بجے اسلام ائیرپورٹ اترے گی جس میں ٹیم پاکستان سے دبئی روانہ ہوگی۔ فلائٹ نیوزی لینڈ آفیشلز اور ٹیم کے 34 افراد کو لے کر جائے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد کے بعد سے سربراہان مملکت کی سطح کی سیکورٹی دی جارہی ہے، اس کے باوجود اس نے دورہ پاکستان اچانک ختم کردیا اور ایک بھی میچ کھیلے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں