منال خان کا لوگوں کو شادی کرنے کا مشورہ

کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ منال خان نے لوگوں کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ دونوں ایک ہفتے قبل دھوم دھام سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔شادی کے بعد بھی دونوں کی فیملی کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے اپنی انسٹااسٹوری پر چند مختصر ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ اپنی بیگم منال خان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں شادی کے بعد کیسا لگ رہا ہے اور وہ دیگر لوگوں کو شادی کے حوالے سے کیا پیغام دینا چاہیں گی۔ویڈیو میں احسن منال سے پوچھ رہے ہیں آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا لگ رہا ہے جس پر منال کہتی ہیں جیسا شادی سے ایک ہفتے پہلے لگ رہا تھا یعنی اچھا لگ رہا ہے۔ منال نے ویڈیو میں بتایا کہ شادی سے پہلے احسن محسن کو ڈر لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن بھاگ جاؤں گی جس پر محسن نے کہا مجھے لگ رہا تھا کہ میں بھاگ جاؤں گا۔احسن محسن اکرام ویڈیو میں منال سے پوچھتے ہیں اگر آپ کو ایک مشورہ دینا ہو لوگوں کو تو آپ کیا مشورہ دیتیں۔ منال نے کہا میں انہیں کہتی شادی کرلیں۔ اس سے اچھا مشورہ کیا ہوگا۔ منال خان نے بتایا کہ انہیں شادی میں تحفے نہیں ملے اور ان کے بجائے ان کے شوہر احسن کو لوگوں نے بہت زیادہ تحفے دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں