اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 25 سال کییلیے جیل جاسکتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلہ کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں جب کہ شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کے دو اہم جزو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ ہوں گے، انتخابی اصلاحات سے انتخابی تنازعات کم ہوجائیں گے،حکومت نے 20 الیکٹرانک ووٹنگ مشین منگوائی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمان کے اندر انتخابی اصلاحات کی بات آگے بڑھنی چاہیے، کابینہ اجلاس کی شروعات الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے علاوہ کبھی کسی نے انتخابی اصلاحات کی بات نہیں کی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلائیں گے اور اپوزیشن سے بات چیت بھی ہوگی، اپوزیشن بات چیت وقت ضائع کرنے کے مقصد سے نہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]