کابل: طالبان نے اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے اسپیشل فورسز کو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں۔ طالبان کے ترجمان بلال کریمی کے مطابق داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں تاہم پھر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔خبرساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں ہی کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]