لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف مفاہمت کی کوشش کرتی ہیں، مریم جھاڑو پھر دیتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانات دیئے جارہے ہیں، مریم نواز پاک فوج کے خلاف بڑے خونی بیان دے رہی ہے ، مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، فوج جمہوریت کے ساتھ ہے، کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نوازذمہ دار ہوں گی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا وقت گزر گیا، مریم نوازشہبازشریف کے محنت پر پانی پھیر دیتی ہیں، شہبازشریف مفاہمت کی کوشش کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھر دیتی ہیں، الیکشن کےقریب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نئی صف بندی دیکھ رہاہوں، ن لیگ پاک فوج کے خلاف بیانیئے کی سزا بھگت رہی ہے، نواز شریف کا پاک فوج کی بطور ادارہ عزت کرنے کا تاثر کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے، پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بناسکتے، پاک فوج قومی ذمہ داریاں شاندار انداز میں نبھا رہی ہے، حکومت کی مدد کرنا فوج کی ذمہ داری میں شامل ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پنڈورا لیکس کےذمہ دارا ن کے خلاف وزیراعظم انکوائری کا کہہ چکے ہیں، دوزمان پارک کو پنڈورا اسکینڈل میں ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نتیجہ ٹائیں ٹائیں فش نکلا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، مرے ہوئے لوگوں کی ویکسینیشن کی خبروں کو سازش کے تحت ہوا دی جارہی ہے، این سی او سی کو دنیا بھرمیں کارکردگی کےباعث پذیرائی حاصل ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]